ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پوربندراور گجرات کے 170شہر کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دئے گئے

پوربندراور گجرات کے 170شہر کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دئے گئے

Sun, 02 Oct 2016 20:40:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش پوربندر اور گجرات کے قریب 170شہروں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا گیا ہے۔گاندھی جینتی کے موقع پر مرکزی شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے شروع کئے گئے سوچھ بھارت مشن کی اپیل پر عمل کریں۔پوربندر کے لوگوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دئے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمیں ستیاگرہی بننے کی ضرورت ہے،اسی طرح ہمارے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سوچھ بھارت کے لئے تمام لوگوں کو سوچھاگرہی بننے کی ضرورت ہے۔ایسے میں تمام گجراتی سوچچھاگرہی بن چکے ہیں۔نائیڈو نے کہا کہ یہ مہاتما گاندھی جی کو عبوری تحفہ ہے اور آخری تحفہ 2019میں اس وقت ہو گا جب پورے ملک کو صاف بنا دیا جائے گا۔انہوں نے گجرات کے 170شہروں کے کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہونے کے لیے وزیر اعلی وجے روپانی کی تعریف کی۔


Share: